Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2025 03:49pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا، نئی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2,144 پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ 1,30,344 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو اس تیزی کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں انڈیکس مزید بلندی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔

Read Comments