Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2025 11:38am

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی قدم: اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی سمت میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے، جو ملک کو سافٹ پاور سے اسمارٹ پاور کی طرف لے جانے کی عملی علامت ہے۔

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے اس اقدام کو عالمی سطح پر پاکستان کی نئی ڈیجیٹل پہچان قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان نہ صرف کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں ترقی کرے گا بلکہ عالمی سطح پر کرپٹو قیادت کے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے گا۔

پاکستان کے اس اقدام کو ڈیجیٹل خودمختاری، اقتصادی تنوع اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو نہ صرف کرپٹو اثاثوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

Read Comments