Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2025 11:57pm

یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ

اسرائیل پر یمن کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا، جسے اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔

یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے سمجھا تھا کہ میزائل حملوں کا خطرہ ٹل گیا ہے، لیکن حوثیوں نے ہمیں سرپرائز دے دیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے انٹرسیپشن سسٹم بروقت کام کر گیا اور سب محفوظ رہے۔

مائیک ہکابی نے خبردار کیا کہ ”شاید اب وقت آ گیا ہے کہ یمن کی طرف بی ٹو بمبر بھیجا جائے۔“

Read Comments