Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2025 11:20am

مودی حکومت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار

مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج تعیناتی کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیرمحفوظ ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اورسیاح غیرمحفوظ ہوئے۔

پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا دیئے۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنایا۔

بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پہلگام کی سیاحتی ساکھ پر بدنما داغ ہے۔ بھارت میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے، جس کے باعث بھارت میں بڑھتے جرائم کے خلاد امریکی حکومت کی جانب سے اپنی خواتین شہریوں کو انڈیا کا سفر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Read Comments