Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2025 09:17am

کراچی میں مطلع ابرآلود، وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ شہر بھر میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ہوا مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں کی موجودگی اور نمی کی زیادتی کے باعث حبس کی کیفیت بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Read Comments