Aaj Logo

شائع 30 جون 2025 11:08am

یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیل کی جاسوسی بےنقاب ہوگئی

بھارت اور اسرائیل کا سازشی اتحاد ایک بار پھر بےنقاب ہوگیا، یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے تحت بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق 20 سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کےحوالےکردیا۔ بھارتی سافٹ ویئر کمپنیاں اسرائیل کو ایران کی بیک ڈور رسائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

آسٹریلوی صحافی اور ایکس پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل کے مطابق ایرانی حکام ان کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں جو سائنسدانوں اور اہم تنصیبات کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

ماریو نوفل نے بتایا کہ ایرانی حکام کے مطابق مشترکہ تفتیش نے ثابت کیا ہے کہ بھارتی کوڈر حساس ڈیٹا چرا رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب، بلوچستان کے نام پر سازش

ماریو نوفل کے مطابق بھارتی کوڈر فوجی نظام کو بھی سائبر طریقے سے کنٹرول کر رہے تھے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پروگرامرز کی اسرائیل سے خفیہ رابطے اور اسٹار لنک کے ذریعے حساس معلومات کی منتقلی کا بھی پول کھل گیا ہے۔ اسرائیل کو شہری رجسٹری، پاسپورٹ اور ہوائی اڈوں کی خفیہ معلومات تک رسائی بھی دی گئی ہے۔

ہنود و یہود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب، خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم ادارے اسرائیلی جاسوسی کے شکنجے میں ہیں، بھارتی سافٹ ویئر کے ذریعے فوجی نظام میں دخل اندازی کی گئی ہے۔ اسرائیل کو نگرانی اور کنٹرول کی مکمل سہولت دی گئی ہے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی ایرانی حکومت باضابطہ موقف اور ممکنہ کارروائی کا اعلان کریگی۔

آئی ٹی ماہرین کےمطابق ایران کو فوری طور پر اپنے ڈیجیٹل ڈھانچے کی ازسرِ نو جانچ اور مقامی سافٹ ویئر پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے، بھارت صہیونی طاقت کا آلہ اور پروکسی بن کر پورے خطے کو ڈیجیٹل قبضے میں لے رہا ہے، دنیا کو بھارت کی ڈیجیٹل دہشت گردی سے خبردار رہنا ہوگا۔

Read Comments