Aaj Logo

شائع 30 جون 2025 10:43am

ٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کپرپشن ٹرائل مؤخر

اسرائیلی عدالت نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیتن یاہو کو سفارتی اور قومی سلامتی کے امور کے باعث حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی ”خوفناک“ ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس کے ساتھ ڈیل کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسے نازک وقت میں اُن پر عدالتی کارروائی ڈیل کے عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

’خدا کے دشمن‘: ایران کے اعلیٰ ترین عالم نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف سخت فتویٰ جاری کردیا

ٹرمپ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جو وزیراعظم ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کر چکا ہو، کیا وہ سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے گا؟

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسرائیلی عدالت کا یہ فیصلہ سامنے آیا، جس میں کہا گیا کہ امریکی امداد کا فیصلہ بھی اس کیس کے نتیجے پر منحصر ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مشروط اشارہ دے دیا

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر تین مقدمات میں رشوت، دھوکادہی اور اعتماد شکنی کے الزامات ہیں، جن کے نتیجے میں ان کی سیاسی شہرت اور اسرائیلی حکومت کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Read Comments