Aaj Logo

شائع 30 جون 2025 10:13am

راولپنڈی اور لاہور میں دو الگ الگ حادثات، مکانات کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی

راولپنڈی اور لاہور میں گھروں کی چھتیں گرنے کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی میں نیو صرافہ بازار کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گر گئی۔ واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے پرانی انار کلی، جین مندر کے قریب ایک پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

کراچی: کھارادر میں عمارت کا زینہ گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دونوں واقعات میں حکام نے پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کے سروے اور احتیاطی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Read Comments