Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2025 10:16am

کراچی سمیت ملک بھر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ بعض مقامات پر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے تباہی، 7 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ، سوات، دیر، چارسدہ اور پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر مقامی افراد اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان: موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد نقصانات کی اطلاعات

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر قیام کریں۔

Read Comments