شائع 29 جون 2025 09:28am

ٹرمپ کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے گھر سے کون امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے والد (ڈونلڈ ٹرمپ) کے بعد خاندان کا کوئی اور فرد امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں 41 سالہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نے کہا کہ ان کے لیے سیاست کی راہ اختیار کرنا ایک آسان راستہ ہوگا، اگرچہ وہ ابھی تک سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

ایرک ٹرمپ نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خاندان کے دوسرے افراد بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہوں؟ کیا میں چاہوں گا کہ میرے بچے وہی تجربہ کریں جو میں نے گزشتہ دہائی میں کیا؟

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی

ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے تقریباً ایک دہائی پر محیط عوامی جانچ اور قانونی جنگوں کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جواب ہاں ہو، تو مجھے لگتا ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے خاندان کے دوسرے افراد بھی یہ کر سکتے ہیں۔

جہاں ان کے بہن بھائی، ڈونلڈ جونیئر اور ایوانکا ٹرمپ، نمایاں سیاسی کردار ادا کر چکے ہیں، وہیں ایرک ٹرمپ نے زیادہ تر پس منظر میں خاندانی کاروبار پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ تاہم، ان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خاموشی سے سیاسی منظرنامے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور مستقبل کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، تنازع کی وجہ ’ڈیجیٹل ٹیکس‘ کیا ہے؟

ایرک نے موجودہ سیاسی طبقے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کام بہت مؤثر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی منتخب نمائندوں کے لیے ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

Read Comments