چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سالانہ دفاعی اور سلامتی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں ڈیفنس فورسز کے سربراہ ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس (او این آئی) اینڈریو شیئرر، آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ اور خارجہ امور اور تجارت کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی سفیر جیما ہگنس سے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ
دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانا اور افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی ماحول، سلامتی کے چیلنجز اور موجودہ دوطرفہ فوجی تبادلوں کو بڑھانے کے مواقع سمیت وسیع تر امور پر بات چیت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دور
دورے کے دوران انہوں نے آسٹریلین ڈیفنس کالج میں پاکستان کی سلامتی کے تناظر میں ایک لیکچر دیا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے آسٹریلوی بحری جہاز ہمس ایڈیلیڈ کا دورہ بھی کیا۔ قبل ازیں سی ڈی ایف کے دفتر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔