Aaj Logo

شائع 27 جون 2025 06:35pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں کی روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 5000 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں 2 روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5000 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 3790 اور 10 گرام 8 روپے سستی ہوگئی 3249 روپے کی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.09 ڈالر کمی کے بعد 36.06 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں میں سونا 53 ڈالر سستا ہوکر 3290 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Read Comments