قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز ایس وی 19 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کیبن منیجر محسن بن سعید الزہرانی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے قاہرہ میں لینڈنگ کی اجازت لی۔
سعودی ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طبی ٹیم نے لینڈنگ کے فوراً بعد کیبن منیجر کے انتقال کی تصدیق کی۔