Aaj Logo

شائع 27 جون 2025 11:14am

ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے کا منصوبہ تھا، مگر موقع نہیں مل سکا، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جان سے مارنے کا پلان بنایا تھا جو کامیاب نہ ہوسکا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی عوامی نشریاتی ادارے ”کان“ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہوتے تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی رہنما روپوش ہوگئے تھے جس کے باعث کمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے حملہ غیر حقیقت پسندانہ بن گیا۔

ایران کیخلاف فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا، بعض چینل بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں — امریکی وزیر دفاع کی بریفنگ

اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے لیے امریکہ کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔

کاٹز نے اسرائیل کے چینل 13 کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم خامنہ ای کو ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن ایسا کرنے کا کوئی عملی موقع نہیں تھا۔

Read Comments