Aaj Logo

شائع 26 جون 2025 05:01pm

لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مون سون سیزن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے تمام ایئر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کردی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مون سون سیزن میں ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ ہے جبکہ پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔

تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی گئی، چیک اِن کی دستیابی اور ’’ایئر کرافٹ پارکنگ بے‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے فلائٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔

ایئر لائنز انتظامیہ لاونج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں۔

Read Comments