Aaj Logo

شائع 26 جون 2025 02:15pm

بانی پی ٹی آئی کی فیملی تسلی رکھیں، انہیں کوئی مائنس نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار ہیں بلکہ سیاسی بیانیے کا محور بھی وہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں اور ان کے بغیر سیاست ممکن نہیں۔ان کا ذکر ہر فورم پر ہوتا ہے ہر جگہ انہی کی بات ہوتی ہے اور وہی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت میں نئے وزراء شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے خاندان، بالخصوص علیمہ باجی کو تسلی دیتا ہوں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہمارے قائد کو نہ مائنس کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

Read Comments