Aaj Logo

شائع 25 جون 2025 11:59am

بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اس حوالے سے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی 2025 میں ملک بھر میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت اوسطاً 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔

درخواست کے مطابق مئی کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، اس طرح فی یونٹ لاگت میں 10 پیسے کا فرق سامنے آیا ہے۔

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری: بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

نیپرا سی پی پی اے کی اس درخواست پر 30 جون کو سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ صارفین سے یہ اضافی رقم وصول کی جائے یا نہیں۔

اگر نیپرا منظوری دیتا ہے تو آئندہ ماہ صارفین کو بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read Comments