Aaj Logo

شائع 25 جون 2025 11:42am

راولپنڈی سے بلیک میلنگ میں ملوث بہن بھائی گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بلیک میلنگ میں ملوث بہن بھائیوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو نفسیاتی جال میں پھنسا کر ان کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے رہے۔

ذرائع کے مطابق بلیک میلنگ میں ملوث خواتین متاثرہ لڑکیوں سے دوستی کے بعد اپنے بھائی سے ان کا تعارف کرواتی تھی۔ تعلقات میں قربت بڑھنے پر متاثرہ خواتین کی غیر اخلاقی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر تیار کی جاتیں۔ بعد ازاں ان ویڈیوز اور تصاویر کو لیک کرنے کی دھمکی دے کر متاثرین سے مالی مطالبات کیے جاتے۔

کارروائی ایک متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر عمل میں لائی گئی، جس کے بعد سائبر کرائم ایجنسی نے تینوں بہن بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments