Aaj Logo

شائع 25 جون 2025 09:01am

کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار ایمبولینس کھائی میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

شہر قائد میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران سپر ہائی وے کے قریب رات گئے ایک تیز رفتار ایمبولینس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read Comments