Aaj Logo

شائع 24 جون 2025 02:08pm

دادو پریس کلب کے سامنے فائرنگ، 2 صحافی زخمی ہوگئے

سندھ کے شہر دادو میں پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے 2 صحافیوں کو زخمی کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے حملہ آور نے اچانک دادو پریس کلب کے سامنے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں صحافی نیاز چانڈیو اور رفیق احمد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی شناخت محمد علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی صحافیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments