دادو پریس کلب کے سامنے فائرنگ، 2 صحافی زخمی ہوگئے
زخمی صحافی نیاز چانڈیو اور رفیق احمد اسپتال منتقل، پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک
سندھ کے شہر دادو میں پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے 2 صحافیوں کو زخمی کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے حملہ آور نے اچانک دادو پریس کلب کے سامنے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں صحافی نیاز چانڈیو اور رفیق احمد زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی شناخت محمد علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی صحافیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
firing
Dadu
police action
journalists injured
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔