اسرائیل نے ایران سے جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کردیا، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
اسرائیل کی ایران سے جنگ بندی کی خواہش کا اطہار کردیا ہے، کہا حملوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل چند روز میں ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرلے گا، امریکا نے عرب دوستوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی پیغام ایران تک پہنچا دیں۔
اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اور عرب حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اپنے اہم مقاصد حاصل کرلے گا۔
امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان
امریکی قیادت کا عالمی قوانین کے مطابق محاسبہ ہونا چاہیے، عباس عراقچی
رپورٹ کے مطابق، امریکا نے اپنے عرب اتحادیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا پیغام ایران تک پہنچائیں۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے مزید جوابی حملے نہ کیے گئے تو اسرائیل کشیدگی کم کرنے پر آمادہ ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کا دائرہ مزید نہیں بڑھانا چاہتے، اور بمباری روکنے میں سنجیدہ ہیں۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے گزشتہ روز بھی بیان دیا تھا کہ ”ہم حملے بند کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے، ہم پر منحصر نہیں۔“