Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جون 2025 09:47pm

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد جہازوں کے یوٹرن، تیل کی عالمی قیمتیں آسمان پر

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اور ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ’آبنائے ہرمز‘ کی بندش کی منظوری کے بعد خلیج میں داخلے کی واحد سمندری گزرگاہ کے مستقبل کے حوالے سے عالمی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، اتوار کو ایران پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمزمیں موجود 3 سپر ٹینکرز کی جانب سے راستہ بدلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی مارکیٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی جریدے بلومبرگ نے جہازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ٹینکرز اُس وقت آبنائے میں موجود تھے جب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد یہ یوٹرن لے کر واپس ہو گئے۔

رپورٹ میں اس پیش رفت کو خلیج میں بڑھتے خطرات کے تناظر میں تیل کی سپلائی لائن پر ممکنہ اثرات کی ابتدائی علامت قرار دیا گیا ہے۔

ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟

آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم تیل راہداریوں میں شمار ہوتی ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، عالمی سطح پر استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً 20 فیصد اسی راستے سے گزرتا ہے، جو اسے عالمی معیشت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ادھر صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردعمل دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے عالمی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ”سب سن لیں! تیل کی قیمتیں نیچے رکھی جائیں۔ آپ لوگ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہو، یہ مت کرو!“

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی

آبنائے ہرمزکی ممکنہ بندش نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی

ایران اسرائیل کشیدگی اور آبنائے ہرمزکی ممکنہ بندش نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی، پیٹرول کے نرخ چھہتر ڈالرز سے بڑھ کر بیاسی ڈالرز فی بیرل ہوگئے، ڈیزل کے ریٹ بھی82 ڈالرز سے بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہوچکے ہیں۔

ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ادھر عالمی منڈی میں ڈیزل اورپٹرول سپلائی جہازوں کے کرایوں میں بھی پچاس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً 14 ڈالرز فی ٹن تھا، جو 21 ڈالرز ہوگیا ہے۔

پاکستان نے بھی پیشگی معاملات کیلئے حکمت عملی تیارکرنا شروع کردی، ذرائع کے مطابق حکام کا کہناہے مصنوعی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

Read Comments