Aaj Logo

شائع 22 جون 2025 09:16pm

غزہ نے اسرائیل کا ناقابلِ شکست تصور توڑ دیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ریزہ ریزہ ہوگیا، غزہ اپنے ملبے پر اب بھی استقامت سے کھڑا ہے، 50 سال سے پابندیوں کا شکار ایران ناقابل شکست بنا ہوا ہے۔ صیہونیوں کی عزت بچانے کیلئے امریکا کی ضرورت ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور ریزہ ریزہ ہوگیا جبکہ غزہ اپنے ملبے پر اب بھی استقامت سے کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 50 سال سے پابندیوں کا شکار ایران ناقابل شکست بنا ہوا ہے جبکہ اسرائیل کو ٹکڑے ہوتی ملٹری قوت کو بچانے کیلئے انہیں امریکا چاہئے۔

Read Comments