امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعوے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اہم انکشاف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور تباہ کردیں ہیں لیکن اسرائیلی ملٹری اور عہدیدار کہتے ہیں کہ نقصان تو ہوا لیکن تنصیبات تباہ نہیں ہوئی ہیں۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہی لگتا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل تمام ضروری آلات اور یورینیم تنصیبات سے ہٹا لی تھی۔
یویارک ٹائمز نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے اسرائیلی عہدیدار بھی یہی کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے امریکہ کی جانب سے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے، امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کے دوران دنیا کے طاقتور ترین بموں میں شمار کیے جانے والے ”بنکر بسٹر“ بم “GBU-57A/B “Massive Ordnance Penetrator (MOP) استعمال کیے۔
حملے کے بعد ٹرمپ نے بعدازاں ایک پیغام میں لکھا کہ یہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایران کو اب اس جنگ کے خاتمے پر رضامند ہو جانا چاہیے۔