Aaj Logo

شائع 22 جون 2025 08:40pm

ایران پر حملہ، امریکی سینیٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید

ایران پر حملے سے متعلق امریکی سینیٹر ٹم کین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹم کین نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی۔

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو سینیٹ کے تمام ارکان کو بتانا ہوگا کہ امریکا جنگ میں جائے یا نہیں۔

امریکی قیادت کا عالمی قوانین کے مطابق محاسبہ ہونا چاہیے، عباس عراقچی

ٹم کین نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر کا جنگ چھیڑنا غیرآئینی ہے۔

امریکی حملے کے بعد ایران کا پہلا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے ہر رکن کو اس معاملے پر ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔

Read Comments