بنوں تھانہ کینٹ کے علاقے خدری ممند خیل میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں عابد، ابراہیم، شاہ براز، نور شاہ عالم، سمیع اللہ جبکہ زخمیوں میں نجیب اللہ، سید عالم اور صبغت اللہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ عداوت اراضی کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔