Aaj Logo

شائع 22 جون 2025 09:52am

وسطی کرم میں پر نامعلوم سمت سے فائر بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق

وسطی کرم میں پر نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا تاہم بارودی گولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں کا صدہ میں احتجاج بھی جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Read Comments