وسطی کرم میں پر نامعلوم سمت سے فائر بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق
علاقہ مکینوں کا لاشیں دفن کرنے سے انکار، واقعے کیخلاف صدہ میں احتجاج جاری
وسطی کرم میں پر نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا تاہم بارودی گولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں کا صدہ میں احتجاج بھی جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
central kurram
district kurram
Explosive shells
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔