شائع 21 جون 2025 11:24pm

ایران نے آج رات اسرائیل پر بڑے حملے کا عندیہ دے دیا

ایران نے اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی ہے، فوج نے سگنل دے دیا۔ سوشل میڈیا ہینڈل سے جاری مختصربیان میں ایرانی فوج کا کہنا تھا اسرائیل کے خلاف آج رات سخت کارروائی کریں گے۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایرانی فوج نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ”آج رات اسرائیل کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی“۔

بیان میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم اس پیغام کو اسرائیل کے حالیہ حملوں کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read Comments