Aaj Logo

شائع 21 جون 2025 10:49pm

یمنی حوثیوں نے امریکا کو ایران پر حملے سے باز رہنے کی وارننگ دیدی

یمن کے حوثیوں نے امریکا کوایران پرحملے سے باز رہنے کی وارننگ دے دی ہے، ترجمان یحییٰ ساری بولے امریکا جارحیت میں ملوث ہوا توبحیرہ احمر میں اس کے بحری اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یمنی حوثی گروپ (انصار اللہ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہوئے تو وہ امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق یمنی گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں میں شریک ہوا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

امریکا نے یمنی حوثی تحریک کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہا کہ ’اگر امریکا، اسرائیلی دشمن کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ اور جارحیت میں ملوث ہوا تو ہماری مسلح افواج امریکی جہازوں اور جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنائیں گی‘۔

مئی میں امریکا اور حوثیوں کے درمیان ایک جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاکہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر حوثی حملے روکے جا سکیں۔

اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید لڑائی نہیں چاہتے، وہ واقعی مزید جنگ نہیں چاہتے، اور ہم اس کا احترام کریں گے، ہم بمباری روک دیں گے، اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

Read Comments