Aaj Logo

شائع 21 جون 2025 05:24pm

مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل اسپتال لاہور کا خفیہ دورہ

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل اسپتال کا خفیہ دورہ کیا۔ مریم اورنگزیب عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر اسپتال کی ایمرجنسی، مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مریضوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا آڈیو پیغام بھی اسپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا۔

عید کا پیغام ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، مریم اورنگزیب

دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے قبل بھی 30 مارچ کو مریم اورنگزیب نے جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال کا بھی اسی طرح بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔

Read Comments