وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت گرانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق آئینی حق کے نام پر فنانشل ایمرجنسی نافذ کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ بجٹ اجلاس میں کٹ موشن کی منظوری کا حصہ نہ بنیں، تاکہ کسی کو موقع نہ ملے کہ وہ اسے حکومت کے خلاف استعمال کرے۔