Aaj Logo

شائع 19 جون 2025 02:02pm

پشاور کے سیریل کلر کو سزائے موت سنا دی گئی

پشاور میں تین کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے اور دو کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 میں تواتر کے ساتھ تین اتوار کو پیش آنے والے واقعات نے پشاور شہر کو ہلا کر رکھ دیا ۔ 3، 10 اور 17 جولائی کو تین بچیاں لاپتہ ہوئیں۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ سہیل نامی ملزم نے ان بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان میں سے دو بچیاں زیادتی کے بعد قتل کر دی گئیں۔

مجرم سہیل کا تعلق پشاور کے علاقے سیفد ڈھیری سے ہے۔ مجرم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ صدر بازار میں ایک کڑھائی سینٹر میں زردوزی کا کام کرتا تھا اور اپنی وارداتیں ہر اتوار کو کرتا تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سہیل کو تین بار سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرم کو تین بار عمر قید کی سزا بھی سنائی اور 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Read Comments