ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پول بی کے آخری میچ میں اگرچہ ملائشیا نے جاپان کو شکست دی، لیکن وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
پاکستان اور ملائشیا دونوں کے چار چار پوائنٹس رہے، تاہم گرین شرٹس نے زیادہ گول کرنے کی بنیاد پر برتری حاصل کی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جمعہ کے روز فرانس سے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شائقینِ ہاکی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور سیمی فائنل میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔