Aaj Logo

شائع 17 جون 2025 09:12am

ایران پر حملہ: اسرائیل نے اپنا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، اردوان کا انتباہ

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اشتعال عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے اپنا وجود خود خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’اسرائیل کا ہر قدم اسے تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، اور جس وقت انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا، اُس وقت بہت دیر ہو چکی ہوگی۔‘

ترک صدر نے عالمی طاقتوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کو مغرب کی لامحدود اور مکمل حمایت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ خطے کے ہر ملک کا مضحکہ اُڑا رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کو اس خطے کی تاریخ یاد رکھنی چاہیے، یہاں بغیر سوچے سمجھے اٹھایا جانے والا ہر اقدام قابض قوت کے خاتمے پر منتج ہوتا ہے۔‘

ایران کا اسرائیل پر 10واں بڑا حملہ، مزید 3 اسرائیلی ہلاک، تل ابیب میں سائرن، حیفہ و دیگر شہروں پر میزائلوں کی بارش

دوسری جانب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نیتن یاہو کا آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ، ایران کی حکومت گرانے کی کھلی دھمکی

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ایران اور اسرائیل کی جنگ نے پورے خطے کے امن اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔‘ خلیجی وزرائے خارجہ نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے مداخلت کرے۔

ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس طلب کرلیا، امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

اعلامیے میں متنبہ کیا گیا کہ ’جوہری تنصیبات پر حملے تابکاری پھیلنے کے خطرے کو جنم دے سکتے ہیں، جس سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔‘ خلیجی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال عالمی تجارت، خاص طور پر تیل اور توانائی کے بہاؤ کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔

Read Comments