Aaj Logo

شائع 16 جون 2025 02:28pm

کراچی: صدر کی الیکٹرانک مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں صدر کے علاقے ریگل چوک میں واقع الیکٹرانک مارکیٹ کی متعدد دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دو واٹر باؤزر اور تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ اور ممکنہ نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور دکان دار اپنی قیمتی اشیاء بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ اہلکار صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک ہیں۔

Read Comments