Aaj Logo

شائع 16 جون 2025 09:15am

کراچی میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ اور حادثے کی زد میں آ گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کے ڈی اے فلیٹس کے قریب رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 30 سالہ سبحان، 25 سالہ نعمان، 20 سالہ زریاب، 50 سالہ ثمینہ اور 6 سالہ بچی زینب شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص کاشف جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا

فائرنگ اور حادثے کے ان افسوسناک واقعات نے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read Comments