Aaj Logo

شائع 15 جون 2025 06:12pm

اٹک میں دو بچے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اٹک میں دو بچے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے ڈھرنال میں نور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورڈوبنے والے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چودہ سالہ عبداللہ اور دس سالہ محمد ثوبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Read Comments