Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جون 2025 06:10pm

کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کورنگی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم نورالدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کا دعوٰی ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضہ، بھتہ خوری اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ کراچی میں کئی پرتشدد واقعات میں اس کا ہاتھ تھا۔ نورالدین عرف بابا کی طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تلاش تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔ وہ تنظیم کے لیے مبینہ طور پر جرائم کے ذریعے فنڈنگ کا کام بھی کرتا رہا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments