Aaj Logo

شائع 15 جون 2025 12:06am

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments