احمد آباد میں حادثے کا شکار طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ حادثے کا شکار بھارتی ڈریم لائنر ماضی میں بھی سیفٹی خدشات کا شکار رہا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، بدقسمت طیارہ اڑان بھرنے کے ایک منٹ کے اندر ہی تباہ ہوگیا تھا۔
حادثے میں دوسو اٹھائیس مسافر اورعملے کے بارہ ارکان ہلاک ہوئے۔ میڈیکل ہاسٹل میں پچھہتر افراد بھی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔
حادثے کا شکار بھارتی ڈریم لائنر ماضی میں بھی سیفٹی خدشات کا شکار رہا
دوہزار تیرہ میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر ماڈل کو امریکی سیفٹی ایجنسی نے بیٹری میں آگ لگنے کے متعدد واقعات کے بعد عارضی طور پر گراونڈ کر دیا تھا۔
طیارے میں الیکٹریکل سسٹم کی سنگین خامیاں اور لیتھیم بیٹریوں میں خرابیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے باعث جاپان اور ایتھوپیا کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
حادثے کا شکار طیارے کے بلیک باکس ملنے کے بعد تحقیقات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ کیا ماضی کی تکنیکی خامیاں اب بھی اس ماڈل میں موجود ہیں۔