پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ 100 انڈیکس میں2000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100انڈیکس 1لاکھ 21 ہزار 900 کی سطح پر آگیا .
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل منافع کے بعد فروخت کا دباؤ، بجٹ سے متعلق خدشات اور سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کو مندی کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں، جس کا اثر براہ راست مارکیٹ پر پڑا ہے۔