Aaj Logo

شائع 13 جون 2025 08:51am

اسرائیل کو سخت سزا دی جائے گی ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے حالیہ حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس جارحیت کی سخت سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کے خلاف ایک گھناؤنا جرم کیا ہے، جس کا انجام انتہائی تلخ اور تکلیف دہ ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے خونی طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایران کے متعدد سینئر کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔

سپریم لیڈر نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے اپنے لیے کڑوا انجام تیار کر لیا ہے، اور وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کو اپنی اس حرکت کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کے جانشین اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر مشن کو جاری رکھیں گے۔

Read Comments