ساہیوال میں راستہ بند کرنے کی شکایت پربااثر کا افراد ایک شخص پر تشدد، سرعام تشدد کے ویڈیو منظرعام پر آگئی
رپورٹ کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں بااثر افراد نے غیر قانونی طور پر سیڈ کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے راستے بند رہتے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری محکمہ زراعت کی نااہلی کے باعث چلائی جا رہی ہے، جہاں غیر معیاری اور جعلی مٹروں کے بیج تیار کیے جاتے ہیں، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ رہائشیوں کی زندگی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب مقامی لوگوں نے فیکٹری کے خلاف شکایت کی تو بااثر افراد نے سجاد انور نامی نوجوان کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائیں۔ ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ اگر کسی نے بھی ان کی سیڈ مل کی شکایت کی تو اس کا انجام بہت برا ہوگا۔
واقعہ کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ نہیں کیا۔
اہل علاقہ نے اس غیر قانونی فیکٹری اور نوجوان پر تشدد کے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور قانون نافذ کیا جائے۔