Aaj Logo

شائع 12 جون 2025 10:37am

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Read Comments