Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جون 2025 10:42am

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک، گلگت بلتستان و کشمیر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

وسطی وبالائی پنجاب،خیبرپختونخوا میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ، بالائی ووسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کے اوقات میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ، کوئٹہ میں 35 جبکہ تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ لاہور،پشاوراور مظفر آباد میں 45 ، گلگت میں 38 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو موسم میں قدرے بہتری لا سکتی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، بالخصوص دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔

Read Comments