Aaj Logo

شائع 11 جون 2025 02:57pm

اسلام آباد :مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑی سلسلے کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سی ڈی اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عملے کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

Read Comments