گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا، تروتازہ اور ہائیڈریٹ رکھنا ایک اہم ضرورت بن جاتی ہے۔ ایسے میں پودینہ لیموں پانی نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ صحت کے لیے کئی فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق، یہ آسان مگر فائدہ مند مشروب روزمرہ استعمال میں لانا جسمانی فٹنس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
اپنی خوراک میں خشک ناریل کیوں شامل کرنا چاہیے؟
گرمیوں میں جسم سے پانی کی کمی عام ہو جاتی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے پودینہ اور لیموں والا پانی ایک مؤثر حل ہے۔ اس کا خوش ذائقہ ذائقہ نہ صرف پانی پینے کی رغبت بڑھاتا ہے بلکہ دن بھر آپ کو تروتازہ بھی رکھتا ہے۔
پودینہ ہاضمے کے لیے مفید جڑی بوٹی ہے جو ہاضمی انزائمز کو متحرک کرتی ہے، جبکہ لیموں جگر کی صفائی اور بائل پروڈکشن میں مدد دیتا ہے۔ دونوں مل کر بدہضمی، گیس اور اپھارہ جیسے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
صبح یا رات ، دار چینی کا پانی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟
پودینہ وٹامن اے، آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جبکہ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ یہ دونوں مل کر جسم کو بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔
پودینہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور چربی کو توانائی میں بدلنے میں مدد کرتا ہے۔ لیموں جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے اور بھوک کم کرتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیوں شام 4 بجے آلو سموسہ کھانے کا دل چاہتا ہے؟ جانیےاسکے پیچھے کی سائنس
لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ جگر کی صفائی میں مدد دیتا ہے، جبکہ پودینہ معدے کو سکون پہنچا کر جسم کی صفائی کا عمل تیز کرتا ہے۔ یہ مشروب باقاعدگی سے پینا جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
پودینہ کو صرف پانی تک محدود نہ رکھیں، اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا کر مزید فوائد حاصل کریں۔
تازہ پودینے کے پتے پانی میں ڈال کر چند گھنٹے رکھیں اور دن بھر اس خوشبودار پانی سے لطف اٹھائیں۔
پودینہ، دھنیا، ہری مرچ، لیموں اور ہلکی مصالحہ جات سے تیار کردہ چٹنی کھانوں کو مزیدار بھی بناتی ہے اور ہاضمہ بھی بہتر کرتی ہے۔
ابلا ہوا پانی، پودینے کے پتے اور چند قطرے شہد کے ساتھ بنائی گئی پودینہ چائے تھکن دور کرتی ہے اور جسم کو سکون دیتی ہے۔
پودینے کے پتے تربوز، انناس یا کھیرے کے ساتھ بلینڈ کریں اور ایک زبردست، ٹھنڈا اور غذائیت بخش اسموودی تیار کریں۔
پودینے کے پتے، لیموں کا رس اور زیتون کے تیل کے ساتھ تیار کردہ ڈریسنگ آپ کے سلاد میں نیا ذائقہ اور صحت بخش ٹچ شامل کرتی ہے۔
بھنی ہوئی مونگ پھلی، پودینہ، ہری مرچ اور لہسن کے ساتھ بنائی گئی یہ چٹنی کھانوں کے ساتھ بہترین لگتی ہے۔
روزمرہ زندگی میں پودینہ لیموں پانی شامل کر کے نہ صرف گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے، بلکہ صحت کے کئی بڑے فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ آسان، قدرتی اور سستا مشروب آپ کے سمر ڈائٹ پلان کا حصہ ضرور ہونا چاہیے۔