آسٹریا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک افراد میں طلبہ بھی شامل ہیں۔
آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز کے اسکول میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں سات طلبہ شامل ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے دو کلاس رومز میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے بعد افراتفری پھیل گئی، واقعے میں کم از کم اٹھائیس افراد زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
متعدد افراد کو اسکول سے ریسکیو کیا گیا ، حملہ آور بائیس سالہ سابق طالب علم ہے جس نے واقعے کے بعد خود کشی کرلی۔